ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مسافر کی بیگ چھین کر فرار ہونے والا ملزم مرڈیشور ریلوے اسٹیشن پر گرفتار

مسافر کی بیگ چھین کر فرار ہونے والا ملزم مرڈیشور ریلوے اسٹیشن پر گرفتار

Thu, 01 Mar 2018 21:09:26    S.O. News Service

بھٹکل:یکم مارچ (ایس اؤنیوز)کیرلا سےممبئی چلنے والی نیتراوتی ایکسپریس  میں ایک خاتون مسافر کی بیگ  چوری کرکے فرار ہونے والے ملزم کو پولس نے مرڈیشور ریلوے اسٹیشن پر گرفتارکئےجانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ملزم کی شناخت بنگلورو ، ونایک نگر کے مکین سمیر حسین کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس کی اگر بات مانیں تو  ملزم نے ریل کی بوگی میں سفر کررہی ایک خاتون کی بیگ   چرا کر دوسری بوگی کے ذریعے سفر کررہا تھا، جیسے ہی وہ  مرڈیشور ریلوے اسٹیشن پر اترا تو پولس نےشکوک و  شبہات کی بنیاد پر اُسے پکڑتے ہوئے  پوچھ تاچھ شروع کی تو پتہ چلا کہ اُس نے  نیتراوتی ایکسپریس  سے خاتون مسافر کا بیگ  چرایا تھا اور مرڈیشور اسٹیشن پراُترتے ہوئے فرار ہونےکی فراغ میں تھا۔ بتایاگیا ہےکہ بیگ  میں 3سونے کی چوڑیاں ، ایک سونے کا ہار، 2275روپئے نقد، ڈبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، ویزا کارڈ سمیت کئی اہم اشیاء تھیں۔ جن کی کل مالیت 43ہزارروپئے لگائی گئی ہے۔

معاملے کو لے کرریلوے پی ایس آئی ششی پال سنگھ نے مرڈیشور پولس تھانہ میں شکایت دی ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ کارروائی میں پولس آفیسر ہیرمب نائک سمیت دیگر عملہ شریک تھا۔


Share: